موطا امام مالك رواية يحييٰ — حدیث نمبر 467
باب: عورتوں کا مسجد میں جانے کا بیان
بَابُ مَا جَاءَ فِي خُرُوجِ النِّسَاءِ إِلَى الْمَسَاجِدِ
حدیث نمبر: 467
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَاتِكَةَ بِنْتِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ ، امْرَأَةِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، أَنَّهَا كَانَتْ تَسْتَأْذِنُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ إِلَى الْمَسْجِدِ فَيَسْكُتُ ، فَتَقُولُ : " وَاللَّهِ لَأَخْرُجَنَّ إِلَّا أَنْ تَمْنَعَنِي " فَلَا يَمْنَعُهَا علامہ وحید الزماں
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی بی بی سیدہ عاتکہ رضی اللہ عنہا اجازت مانگتی تھیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مسجد جانے کی، تو چپ ہو جاتے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ۔ پس کہتیں سیدہ عاتکہ رضی اللہ عنہا: میں تو قسم اللہ کی جاؤں گی جب تک تم منع نہ کرو گے، تو نہیں منع کرتے تھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان کو۔