موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب القبلة— کتاب: قبلہ کے بیان میں
بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْبُصَاقِ فِي الْقِبْلَةِ باب: قبلہ کی طرف تھوکنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 457
حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ مَالِك ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى بُصَاقًا فِي جِدَارِ الْقِبْلَةِ ، فَحَكَّهُ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ ، فَقَالَ : " إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ يُصَلِّي فَلَا يَبْصُقْ قِبَلَ وَجْهِهِ ، فَإِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى قِبَلَ وَجْهِهِ إِذَا صَلَّى " علامہ وحید الزماں
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا تھوک پڑا ہے قبلہ کی دیوار پر، سو چُھڑایا اس کو، پھر متوجہ ہوئے لوگوں پر اور فرمایا: ”جب کوئی تم میں سے نماز پڑھے تو اپنے سامنے نہ تھوکے، اس لئے کہ اللہ اس کے سامنے ہے جب وہ نماز پڑھ رہا ہے۔“