موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب القبلة— کتاب: قبلہ کے بیان میں
بَابُ النَّهْيِ عَنِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ ، وَالْإِنْسَانُ عَلَى حَاجَتِهِ باب: قبلہ کی طرف منہ نہ کرنا پاخانہ یا پیشاب کے وقت
حدیث نمبر: 455
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ الْأَنْصَارِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى أَنْ تُسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةُ لِغَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ " علامہ وحید الزماں
ایک انصاری شخص سے روایت ہے کہ اس نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، منع کرتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبلہ کی طرف منہ کرنے سے پیشاب یا پائخانہ میں۔