موطا امام مالك رواية يحييٰ — حدیث نمبر 433
باب: عید الفطر میں نماز کو جانے کے اوّل کچھ کھا لینا
بَابُ الْأَمْرِ بِالْأَكْلِ قَبْلَ الْغُدُوِّ فِي الْعِيدِ
حدیث نمبر: 433
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، أَنَّهُ أَخْبَرَهُ ، " أَنَّ النَّاسَ كَانُوا يُؤْمَرُونَ بِالْأَكْلِ يَوْمَ الْفِطْرِ قَبْلَ الْغُدُوِّ " .
قَالَ مَالِك : وَلَا أَرَى ذَلِكَ عَلَى النَّاسِ فِي الْأَضْحَىعلامہ وحید الزماں
حضرت سعید بن مسیّب سے روایت ہے کہ لوگوں کو حکم ہوتا تھا کھانا کھا لینے کا عید الفطر کے دن قبل نماز کو جانے کے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میں کھانا کھانا لازم نہیں دیکھتا عید الاضحیٰ میں قبل نماز کے۔