موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب قصر الصلاة في السفر— کتاب: سفر میں قصر نماز کے بیان میں
بَابُ النَّهْيِ عَنِ الصَّلَاةِ وَالْإِنْسَانُ يُرِيدُ حَاجَةً باب: پاخانہ یا پیشاب کی حاجت کے وقت نماز نہ پڑھنا
حدیث نمبر: 380
حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ مَالِك ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْأَرْقَمِ كَانَ يَؤُمُّ أَصْحَابَهُ فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ يَوْمًا فَذَهَبَ لِحَاجَتِهِ ، ثُمَّ رَجَعَ فَقَالَ : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " إِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمُ الْغَائِطَ فَلْيَبْدَأْ بِهِ قَبْلَ الصَّلَاةِ " علامہ وحید الزماں
حضرت عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ امامت کرتے تھے اپنے لوگوں کی، تو ایک دن نماز تیار ہوئی چلے گئے حاجت کو، پھر آئے اور بولے کہ سنا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، فرماتے تھے: ”جب قصد کرے کوئی تم میں سے پاخانہ کا، تو پہلے پاخانہ کرے پھر نماز پڑھے۔“