موطا امام مالك رواية يحييٰ — حدیث نمبر 373
باب: نماز میں کنکروں کا ہٹانا
بَابُ مَسْحِ الْحَصْبَاءِ فِي الصَّلَاةِ
حدیث نمبر: 373
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ مَالِك ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الْقَارِئِ ، أَنَّهُ قَالَ : رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ " إِذَا أَهْوَى لِيَسْجُدَ مَسَحَ الْحَصْبَاءَ لِمَوْضِعِ جَبْهَتِهِ مَسْحًا خَفِيفًا " علامہ وحید الزماں
حضرت ابوجعفر قاری سے روایت ہے کہ دیکھا میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو، جب جھکتے تھے سجدہ کرنے کے لیے اور اپنے سجدہ کے مقام سے ہلکے سے کنکریوں کو ہٹا دیتے تھے۔