موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب قصر الصلاة في السفر— کتاب: سفر میں قصر نماز کے بیان میں
بَابُ صَلَاةِ الْإِمَامِ إِذَا أَجْمَعَ مُكْثًا باب: مسافر جب نیت اقامت کی کرے تو اس کی نماز کا بیان
حدیث نمبر: 345
حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ مَالِك ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ ، قَالَ : " مَنْ أَجْمَعَ إِقَامَةً أَرْبَعَ لَيَالٍ وَهُوَ مُسَافِرٌ أَتَمَّ الصَّلَاةَ " . ¤ قَالَ مَالِك : وَذَلِكَ أَحَبُّ مَا سَمِعْتُ إِلَيَّعلامہ وحید الزماں
حضرت سعید بن مسیّب کہتے تھے جو شخص نیت کرے چار رات کے رہنے کی تو وہ پورا پڑھے نماز کو۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: مجھے یہ پسند ہے۔
وَسُئِلَ مَالِك عَنْ صَلَاةِ الْأَسِيرِ ، فَقَالَ : مِثْلُ صَلَاةِ الْمُقِيمِ إِلَّا أَنْ يَكُونَ مُسَافِرًاعلامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ سے سوال ہوا قیدی کی نماز کا، تو جواب دیا کہ قیدی مثل مقیم کے نماز پڑھے، مگر جب مسافر ہو تو قصر کرے۔