موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب قصر الصلاة في السفر— کتاب: سفر میں قصر نماز کے بیان میں
بَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِ مَا لَمْ يُجْمِعْ مُكْثًا باب: مسافر جب نیت اقامت کی نہ کرے اور یونہی ٹھہر جائے تو قصر کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 344
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ " أَقَامَ بِمَكَّةَ عَشْرَ لَيَالٍ يَقْصُرُ الصَّلَاةَ إِلَّا أَنْ يُصَلِّيَهَا مَعَ الْإِمَامِ فَيُصَلِّيهَا بِصَلَاتِهِ " علامہ وحید الزماں
نافع سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما مکہ میں دس رات تک ٹھہرے رہے اور نماز کا قصر کرتے رہے، مگر جب امام کے ساتھ پڑھتے تو پوری پڑھ لیتے۔