موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب صلاة الجماعة— کتاب: باجماعت نماز کے بیان میں
بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ باب: ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 318
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، أَنَّهُ قَالَ : سُئِلَ أَبُو هُرَيْرَةَ هَلْ يُصَلِّي الرَّجُلُ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ ؟ فَقَالَ : " نَعَمْ " ، فَقِيلَ لَهُ : هَلْ تَفْعَلُ أَنْتَ ذَلِكَ ؟ فَقَالَ : " نَعَمْ ، إِنِّي لَأُصَلِّيَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ وَإِنَّ ثِيَابِي لَعَلَى الْمِشْجَبِ " علامہ وحید الزماں
حضرت سعید بن مسیّب سے روایت ہے کہ پوچھے گئے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کے بارے میں؟ تو کہا انہوں نے: درست ہے۔ پس کہا گیا ان سے: کیا تم بھی ایسا کرتے ہو؟ جواب دیا: ہاں، میں ایک کپڑے میں نماز پڑھتا ہوں باوجود اس بات کے کہ میرے کپڑے تپائی پر رکھے ہوتے ہیں۔