موطا امام مالك رواية يحييٰ — حدیث نمبر 284
باب: صبح کی سنتوں کا بیان
بَابُ مَا جَاءَ فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ
حدیث نمبر: 284
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ شَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّهُ قَالَ : سَمِعَ قَوْمٌ الْإِقَامَةَ فَقَامُوا يُصَلُّونَ ، فَخَرَجَ عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : " أَصَلَاتَانِ مَعًا ، أَصَلَاتَانِ مَعًا " وَذَلِكَ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ اللَّتَيْنِ قَبْلَ الصُّبْحِ علامہ وحید الزماں
ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ لوگوں نے تکبیر سنی تو کھڑے ہو کر سنتیں پڑھنے لگے، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے اور فرمایا کہ : ”کیا دو دو نمازیں ایک ساتھ؟ کیا دو دو نمازیں ایک ساتھ؟“ اور یہ صبح کی نماز میں ان دو رکعتوں کے بارے میں تھا جو صبح (کے فرض) سے قبل پڑھی جاتی ہیں۔