موطا امام مالك رواية يحييٰ — حدیث نمبر 239
باب: جمعہ کے دن کپڑے بدلنے ، لوگوں کو پھاند کر جانے اور امام کی طرف منہ کر کے بیٹھنے کا بیان
بَابُ الْهَيْئَةِ وَتَخَطِّي الرِّقَابِ، وَاسْتِقْبَالِ الْإِمَامِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ
حدیث نمبر: 239
حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ مَالِك ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّهُ بَلَغَهُ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَا عَلَى أَحَدِكُمْ لَوِ اتَّخَذَ ثَوْبَيْنِ لِجُمُعَتِهِ سِوَى ثَوْبَيْ مِهْنَتِهِ " علامہ وحید الزماں
یحییٰ بن سعید انصاری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کسی کا کیا نقصان ہے اگر وہ جمعہ کی نماز کے لئے روزمرہ کے کپڑوں کے علاوہ کپڑے بنا کر رکھے۔“