موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الجمعة— کتاب: جمعہ کے بیان میں
بَابُ الْعَمَلِ فِي غُسْلِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ باب: جمعہ کے دن غسل کا بیان
حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ مَالِك ، عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَى أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ غُسْلَ الْجَنَابَةِ ، ثُمَّ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الْأُولَى فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَدَنَةً ، وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الثَّانِيَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَقَرَةً ، وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الثَّالِثَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ كَبْشًا أَقْرَنَ ، وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الرَّابِعَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ دَجَاجَةً ، وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الْخَامِسَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَيْضَةً ، فَإِذَا خَرَجَ الْإِمَامُ حَضَرَتِ الْمَلَائِكَةُ يَسْتَمِعُونَ الذِّكْرَ " سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص جمعہ کے دن غسلِ جنابت کی طرح غسل کرے، پھر مسجد میں پہلی ساعت میں پہنچے تو گویا اس نے ایک اُونٹ صدقہ دیا، اور جو جائے دوسری ساعت میں تو گویا اس نے ایک بیل یا ایک گائے کا صدقہ دیا، اور جو جائے تیسری ساعت میں تو گویا اس نے ایک سینگ دار مینڈھے کا صدقہ دیا، اور جو جائے چوتھی ساعت میں تو گویا اس نے ایک مرغ کا صدقہ دیا، اور جو جائے پانچویں ساعت میں تو گویا اس نے ایک انڈا صدقہ دیا۔ پھر جس وقت امام خطبہ کے لئے نکلتا ہے تو فرشتے خطبہ سننے آتے ہیں۔“