موطا امام مالك رواية يحييٰ — حدیث نمبر 222
باب: نماز میں بھول جانے کا علاج
بَابُ الْعَمَلِ فِي السَّهْوِ
حدیث نمبر: 222
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، أَنَّهُ بَلَغَهُ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنِّي لَأَنْسَى أَوْ أُنَسَّى لِأَسُنَّ " علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں بھولتا ہوں یا بھلایا جاتا ہوں، تاکہ اپنی اُمّت کے لیے ایک راہ پیدا کروں۔“