موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب السهو— کتاب: سہو کے بیان میں
بَابُ الْعَمَلِ فِي السَّهْوِ باب: نماز میں بھول جانے کا علاج
حدیث نمبر: 222
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، أَنَّهُ بَلَغَهُ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنِّي لَأَنْسَى أَوْ أُنَسَّى لِأَسُنَّ " علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں بھولتا ہوں یا بھلایا جاتا ہوں، تاکہ اپنی اُمّت کے لیے ایک راہ پیدا کروں۔“