موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے بیان میں
بَابُ إِتْمَامِ الْمُصَلِّي مَا ذَكَرَ إِذَا شَكَّ فِي صَلَاتِهِ باب: جب نمازی کو شک ہو جائے تو اپنی یاد پر نماز تمام کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 213
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ عَفِيفِ بْنِ عَمْرٍو السَّهْمِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّهُ قَالَ : سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، وَكَعْبَ الْأَحْبَارِ ، عَنِ الَّذِي يَشُكُّ فِي صَلَاتِهِ فَلَا يَدْرِي كَمْ صَلَّى ، أَثَلَاثًا أَمْ أَرْبَعًا ؟ فَكِلَاهُمَا قَالَ : " لِيُصَلِّ رَكْعَةً أُخْرَى ، ثُمَّ لِيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ " علامہ وحید الزماں
حضرت عطاء بن یسار سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص اور سیدنا کعب بن احبار رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے اس شخص کے متعلق پوچھا جو اپنی نماز میں شک کرے اور اسے یاد نہ رہے کہ اس نے تین رکعتیں پڑھیں ہیں یا چار۔ پس دونوں نے جواب دیا کہ ایک رکعت مزید پڑھ کر وہ بیٹھے بیٹھے دو سجدے سہو کے کر لے۔