موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الصلاة— کتاب: نماز کے بیان میں
بَابُ الْعَمَلِ فِي الْجُلُوسِ فِي الصَّلَاةِ باب: نماز میں بیٹھنے کا بیان
حدیث نمبر: 198
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ حَكِيمٍ ، أَنَّهُ رَأَى عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يَرْجِعُ فِي سَجْدَتَيْنِ فِي الصَّلَاةِ عَلَى صُدُورِ قَدَمَيْهِ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ ذَكَرَ لَهُ ذَلِكَ ، فَقَالَ : " إِنَّهَا لَيْسَتْ سُنَّةَ الصَّلَاةِ ، وَإِنَّمَا أَفْعَلُ هَذَا مِنْ أَجْلِ أَنِّي أَشْتَكِي " علامہ وحید الزماں
حضرت مغیرہ بن حکیم سے روایت ہے کہ انہوں نے دیکھا سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو کہ بیٹھے تھے درمیان دونوں سجدوں کے دونوں پاؤں کی انگلیوں پر، اور پھر سجدہ میں چلے جاتے تھے، تو جب فارغ ہوئے نماز سے ذکر ہوا اس کا، پس کہا سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہ اس طرح بیٹھنا نماز میں درست نہیں ہے، لیکن میں بیماری کی وجہ سے اس طرح بیٹھتا ہوں۔