حدیث نمبر: 1829
قَالَ مَالِك وَبَلَغَنِي، أَنَّ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ، كَانَ يَقُولُ: " أَدْرَكْتُ النَّاسَ وَمَا يَعْجَبُونَ بِالْقَوْلِ " . قَالَ مَالِك: يُرِيدُ بِذَلِكَ الْعَمَلَ، إِنَّمَا يُنْظَرُ إِلَى عَمَلِهِ وَلَا يُنْظَرُ إِلَى قَوْلِهِ .
علامہ وحید الزماں

حضرت قاسم بن محمد کہتے تھے کہ میں نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ باتوں پر فریفتہ نہیں ہوتے تھے۔ امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: وہ اس سے عمل مراد لے رہے ہیں کہ بلاشبہ آدمی کے تو صرف اور صرف عمل ہی کو دیکھا جاتا ہے۔ اس کی بات پر نظر نہیں کی جاتی ۔

حوالہ حدیث موطا امام مالك رواية يحييٰ / كتاب الجامع / حدیث: 1829
درجۂ حدیث محدثین: مقطوع حسن
تخریج حدیث «مقطوع حسن، وأخرجه البيهقي فى «شعب الايمان» برقم: 5046، عبدالله بن وهب فى «الجامع»: 406، فواد عبدالباقي نمبر: 56 - كِتَابُ الْكَلَامِ-ح: 25»