موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الجامع— کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں
بَابُ مَا جَاءَ فِي التُّقَى باب: اللہ سے ڈرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1828
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، وَخَرَجْتُ مَعَهُ حَتَّى دَخَلَ حَائِطًا فَسَمِعْتُهُ، وَهُوَ يَقُولُ وَبَيْنِي وَبَيْنَهُ جِدَارٌ وَهُوَ فِي جَوْفِ الْحَائِطِ : عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ بَخٍ بَخٍ وَاللَّهِ " لَتَتَّقِيَنَّ اللَّهَ أَوْ لَيُعَذِّبَنَّكَ " علامہ وحید الزماں
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سنا، اور آپ ایک باغ میں تھے، اور میرے اور ان کے درمیان ایک دیوار حائل تھی۔ آپ رضی اللہ عنہ فرماتے تھے: واہ واہ اے خطاب کے بیٹے! ڈر اللہ سے نہیں تو اللہ عذاب کرے گا تجھ کو۔