موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الجامع— کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَشْرِقِ باب: پورب کا بیان
حدیث نمبر: 1786
وَحَدَّثَنِي وَحَدَّثَنِي مَالِك أَنَّهُ بَلَغَهُ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَرَادَ الْخُرُوجَ إِلَى الْعِرَاقِ، فَقَالَ لَهُ كَعْبُ الْأَحْبَارِ : " لَا تَخْرُجْ إِلَيْهَا يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَإِنَّ بِهَا تِسْعَةَ أَعْشَارِ السِّحْرِ، وَبِهَا فَسَقَةُ الْجِنِّ، وَبِهَا الدَّاءُ الْعُضَالُ " علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عر اق کو جا نا چاہا تو کعب احبار نے کہا: آپ وہاں نہ جایئے اے امیر المؤمنین! کیونکہ اس ملک میں جادو کے دس حصّوں میں سے نو حصّے ہیں، اور جتنے شریر اور خبیث جن ہیں وہاں موجود ہیں، اور وہاں ایک بیماری ہے جو لا علاج ہے۔