موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الجامع— کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں
بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنَ الْأَسْمَاءِ باب: جو نام برے ہیں ان کا بیان
حَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلَقْحَةٍ تُحْلَبُ : " مَنْ يَحْلُبُ هَذِهِ ؟ " فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا اسْمُكَ ؟ " فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ : مُرَّةُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اجْلِسْ " . ثُمَّ قَالَ : " مَنْ يَحْلُبُ هَذِهِ ؟ " فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا اسْمُكَ ؟ " فَقَالَ : حَرْبٌ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اجْلِسْ " . ثُمَّ قَالَ : " مَنْ يَحْلُبُ هَذِهِ ؟ " فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا اسْمُكَ ؟ " فَقَالَ : يَعِيشُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " احْلُبْ " یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”اس اونٹنی کا دودھ کون دوہے گا؟“ ایک شخص کھڑا ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تیرا کیا نام ہے؟“ وہ بولا: مرہ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیٹھ جا۔“ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نام اچھا نہ سمجھا، مرہ تلخ کو بھی کہتے ہیں)۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کون دوہے گا اس اونٹنی کو؟“ ایک شخص اور کھڑا ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تیرا نام کیا ہے؟“ وہ بولا: حرب۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیٹھ جا۔“ (حرب کے معنی لڑائی)۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کون دوہے گا اس اونٹنی کو؟“ ایک شخص اور کھڑا ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تیرا نام کیا ہے؟“ وہ بولا: یعیش۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جا دودھ دوہ۔۔“ (یعیش نام آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پسند کیا کیونکہ وہ عیش سے ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فالِ نیک بہت لیا کر تے تھے)۔