موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الجامع— کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں
بَابُ مَا جَاءَ فِي لُبْسِ الْخَاتَمِ باب: انگوٹھی پہننے کا بیان
حدیث نمبر: 1702
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَلْبَسُ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ، ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَبَذَهُ، وَقَالَ : " لَا أَلْبَسُهُ أَبَدًا "، قَالَ : فَنَبَذَ النَّاسُ بِخَوَاتِيمِهِمْ علامہ وحید الزماں
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک انگوٹھی سونے کی پہنا کرتے تھے، ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر اسے پھینک دیا اور فرمایا: ”اب کبھی اس کو نہ پہنوں گا۔“ لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔