موطا امام مالك رواية يحييٰ — حدیث نمبر 1681
باب: پانی یا شربت پلانا داہنی طرف سے شروع کرنے کا بیان
بَابُ السُّنَّةِ فِي الشُّرْبِ وَمُنَاوَلَتِهِ عَنِ الْيَمِينِ
حدیث نمبر: 1681
حَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِلَبَنٍ قَدْ شِيبَ بِمَاءٍ مِنَ الْبِئْرِ، وَعَنْ يَمِينِهِ أَعْرَابِيٌّ وَعَنْ يَسَارِهِ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ، فَشَرِبَ ثُمَّ أَعْطَى الْأَعْرَابِيَّ، وَقَالَ : " الْأَيْمَنَ فَالْأَيْمَنَ " علامہ وحید الزماں
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دودھ آیا، جس میں کنوئیں کا پانی ملا ہوا تھا، اور داہنی طرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اعرابی (بدوی) تھا اور بائیں طرف سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پی کر اعرابی کو دیا اور کہا: ”پہلے داہنی طرف والے کو دو، پھر جو اس سے ملا ہوا ہے پھر جو اس سے ملا ہوا ہے۔“