حدیث نمبر: 168
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ : " إِذَا أَدْرَكَ الرَّجُلُ الرَّكْعَةَ فَكَبَّرَ تَكْبِيرَةً وَاحِدَةً ، أَجْزَأَتْ عَنْهُ تِلْكَ التَّكْبِيرَةُ " .
علامہ وحید الزماں

ابن شہاب کہتے تھے جب پا لیا کسی شخص نے رکوع اور تکبیر کہہ لی تو یہ تکبیر کافی ہو جائے گی تکبیر تحریمہ سے۔

قَالَ مَالِك : وَذَلِكَ إِذَا نَوَى بِتِلْكَ التَّكْبِيرَةِ افْتِتَاحَ الصَّلَاةِ .
علامہ وحید الزماں

امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ہمارے نزدیک جب کافی ہوگی کہ اس تکبیر سے تکبیرِ تحریمہ کی نیت کر لے۔

وَسُئِلَ مَالِك ، عَنْ رَجُلٍ دَخَلَ مَعَ الْإِمَامِ فَنَسِيَ تَكْبِيرَةَ الْافْتِتَاحِ وَتَكْبِيرَةَ الرُّكُوعِ حَتَّى صَلَّى رَكْعَةً ، ثُمَّ ذَكَرَ أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ كَبَّرَ تَكْبِيرَةَ الْافْتِتَاحِ ، وَلَا عِنْدَ الرُّكُوعِ ، وَكَبَّرَ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ ، قَالَ : يَبْتَدِئُ صَلَاتَهُ أَحَبُّ إِلَيَّ وَلَوْ سَهَا مَعَ الْإِمَامِ عَنْ تَكْبِيرَةِ الْافْتِتَاحِ ، وَكَبَّرَ فِي الرُّكُوعِ الْأَوَّلِ رَأَيْتُ ذَلِكَ مُجْزِيًا عَنْهُ إِذَا نَوَى بِهَا تَكْبِيرَةَ الْافْتِتَاحِ .
علامہ وحید الزماں

امام مالک رحمہ اللہ سے پوچھا اس شخص نے جو امام کے ساتھ شریک ہوا نماز میں اور بھول گیا تکبیرِ تحریمہ اور تکبیرِ رکوع کو، یہاں تک کہ ایک رکعت پڑھ لی، پھر یاد کیا کہ اس نے تکبیرِ تحریمہ نہیں کہی تھی، نہ رکوع کے وقت تکبیر کہی تھی، بلکہ دوسری رکعت میں تکبیر کہی، تو جواب دیا امام مالک رحمہ اللہ نے کہ پھر سرے سے نماز پڑھنا بہتر ہے، اور جو امام کے ساتھ تکبیرِ تحریمہ کہنا بھول گیا لیکن رکوع کے وقت تکبیرِ تحریمہ کہہ لی، تو یہ تکبیر کافی ہو جائے گی تکبیرِ تحریمہ سے، جب کہ نیت کی ہو اس نے اس تکبیر سے تکبیرِ تحریمہ کی۔

قَالَ مَالِك فِي الَّذِي يُصَلِّي لِنَفْسِهِ فَنَسِيَ تَكْبِيرَةَ الْافْتِتَاحِ : إِنَّهُ يَسْتَأْنِفُ صَلَاتَهُ .
علامہ وحید الزماں

امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جو شخص نماز پڑھے اکیلا، اور بھول جائے تکبیرِ تحریمہ، تو پھر سرے سے نماز پڑھے۔

وَقَالَ مَالِك فِي إِمَامٍ يَنْسَى تَكْبِيرَةَ الْافْتِتَاحِ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْ صَلَاتِهِ ، قَالَ : أَرَى أَنْ يُعِيدَ وَيُعِيدُ مَنْ خَلْفَهُ الصَّلَاةَ ، وَإِنْ كَانَ مَنْ خَلْفَهُ قَدْ كَبَّرُوا ، فَإِنَّهُمْ يُعِيدُونَ
علامہ وحید الزماں

اور امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ امام اگر بھول جائے تکبیرِ تحریمہ اور فارغ ہو جائے نماز سے، تو پھر پڑھے اور جن لوگوں نے اس کے پیچھے نماز پڑھی ہے وہ بھی نماز لوٹا دیں گے، اگرچہ اُن لوگوں نے تکبیرِ تحریمہ کہی ہو۔

حوالہ حدیث موطا امام مالك رواية يحييٰ / كتاب الصلاة / حدیث: 168
درجۂ حدیث محدثین: مقطوع صحيح
تخریج حدیث «مقطوع صحيح، انفرد به المصنف من هذا الطريق، شركة الحروف نمبر: 156، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 22»