موطا امام مالك رواية يحييٰ — حدیث نمبر 1641
باب: ملاقات ترک کرنے کے بیان میں
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُهَاجَرَةِ
حدیث نمبر: 1641
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لَا تَبَاغَضُوا وَلَا تَحَاسَدُوا وَلَا تَدَابَرُوا، وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا، وَلَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يُهَاجِرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثِ لَيَالٍ " . قَالَ مَالِك : لَا أَحْسِبُ التَّدَابُرَ إِلَّا الْإِعْرَاضَ عَنْ أَخِيكَ الْمُسْلِمِ فَتُدْبِرَ عَنْهُ بِوَجْهِكَ .علامہ وحید الزماں
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مت بغض کرو، مت حسد کرو، مت پیٹھ پھیرو ایک دوسرے سے، بلکہ ہو جاؤ اللہ کے بندے بھائی بھائی، نہیں درست ہے کسی مسلمان کو کہ اپنے بھائی کو چھوڑ دے تین راتوں سے زیادہ۔“ امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: میرے نزدیک پیٹھ پھیرنے سے یہی مراد ہے کہ تو اپنے مسلمان بھائی سے اعراض کرے اور اس سے منہ پھیر لے۔