موطا امام مالك رواية يحييٰ
— کتاب: اوقات نماز کے بیان میں
بَابُ مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الصَّلاَةِ باب: اس شخص کا بیان جس نے ایک رکعت پائی
حدیث نمبر: 16
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، أَنَّهُ بَلَغَهُ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، وَزَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ ، كَانَا يَقُولَانِ : " مَنْ أَدْرَكَ الرَّكْعَةَ فَقَدْ أَدْرَكَ السَّجْدَةَ " علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مجھے پہنچا سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیّدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے کہ وہ دونوں فرماتے تھے: جس نے رکوع پایا تو اس نے سجدہ پا لیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ حافظ ابو سمیعہ
امام مالک رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مجھے پہنچا سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیّدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے کہ وہ دونوں فرماتے تھے: جس نے رکوع پایا تو اس نے سجدہ پا لیا۔ [موطا امام مالك: 16]
فائدہ:
یعنی رکوع میں شمولیت سے پوری رکعت شمار ہو گی لیکن یہ روایت منقطع اور ضعیف ہے۔
یعنی رکوع میں شمولیت سے پوری رکعت شمار ہو گی لیکن یہ روایت منقطع اور ضعیف ہے۔
درج بالا اقتباس موطا امام مالک از ابو سمیعہ محمود تبسم، حدیث/صفحہ نمبر: 16 سے ماخوذ ہے۔