موطا امام مالك رواية يحييٰ — حدیث نمبر 1556
باب: زنا کی حد میں مختلف حدیثیں
بَابُ جَامِعِ مَا جَاءَ فِي حَدِّ الزِّنَا
حدیث نمبر: 1556
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَيَّاشِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ الْمَخْزُومِيَّ ، قَالَ : " أَمَرَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فِي فِتْيَةٍ مِنْ قُرَيْشٍ، فَجَلَدْنَا وَلَائِدَ مِنْ وَلَائِدِ الْإِمَارَةِ خَمْسِينَ خَمْسِينَ فِي الزِّنَا " علامہ وحید الزماں
سیدنا عبداللہ بن عیاش رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھ کو اور کئی جوانوں کو جو قریش کے تھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے حکم کیا حد مارنے کا، تو ہم نے لونڈیوں کو پچاس پچاس کوڑے لگائے زنا میں، وہ لونڈیاں امارت یعنی بیت المال کی تھیں۔