موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الحدود— کتاب: حدوں کے بیان میں
بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّجْمِ باب: رجم (سنگسار) کرنے کے بیان میں
حَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ زَيْدِ بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ أَبِيهِ زَيْدِ بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ، أَنَّ امْرَأَةً جَاءَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا زَنَتْ وَهِيَ حَامِلٌ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اذْهَبِي حَتَّى تَضَعِي " . فَلَمَّا وَضَعَتْ جَاءَتْهُ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اذْهَبِي حَتَّى تُرْضِعِيهِ " . فَلَمَّا أَرْضَعَتْهُ، جَاءَتْهُ، فَقَالَ : " اذْهَبِي فَاسْتَوْدِعِيهِ " . قَالَ : فَاسْتَوْدَعَتْهُ ثُمَّ جَاءَتْ، فَأَمَرَ بِهَا، فَرُجِمَتْ حضرت عبداللہ بن ابی ملیکہ سے روایت ہے کہ ایک عورت (غامدیہ) آئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اور کہا: میں نے زنا کیا، اور وہ حاملہ تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب وضع حمل ہو جائے تو آنا۔“ جب اس نے (بچہ) جنا تو پھر آئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب دودھ چھڑا لینا تو آنا۔“ پھر جب وہ دودھ پلا چکی تو آئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جا، لڑکے کو کسی کے سپرد کر دے۔“ (حفاظت اور پرورش کے واسطے) وہ سپرد کر کے پھر آئی، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم کیا اور وہ رجم کی گئی۔