موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الرهون— کتاب: گروی رکھنے کے بیان میں
بَابُ الْقَضَاءِ فِي الضَّوَالِّ باب: جو جانور مالک کے پاس سے گم ہو گئے ہوں اس کا بیان
حدیث نمبر: 1463
وَحَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، قَالَ وَهُوَ مُسْنِدٌ ظَهْرَهُ إِلَى الْكَعْبَةِ : " مَنْ أَخَذَ ضَالَّةً، فَهُوَ ضَالٌّ " علامہ وحید الزماں
حضرت سعید بن مسیّب سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کعبہ سے اپنی پیٹھ لگائے ہوئے بیٹھے تھے، فرمایا: جو شخص گم ہوئی چیز اٹھائے وہ خود گمراہ ہے۔