موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الرهون— کتاب: گروی رکھنے کے بیان میں
بَابُ الْقَضَاءِ فِي اللُّقَطَةِ باب: لقطے کا بیان
حَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى الْمُنْبَعِثِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَهُ عَنِ اللُّقَطَةِ، فَقَالَ : " اعْرِفْ عِفَاصَهَا وَوِكَاءَهَا، ثُمَّ عَرِّفْهَا سَنَةً، فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا، وَإِلَّا فَشَأْنَكَ بِهَا " . قَالَ فَضَالَّةُ : الْغَنَمِ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " هِيَ لَكَ أَوْ لِأَخِيكَ أَوْ لِلذِّئْبِ " . قَالَ فَضَالَّةُ : الْإِبِلِ . قَالَ : " مَا لَكَ وَلَهَا، مَعَهَا سِقَاؤُهَا وَحِذَاؤُهَا تَرِدُ الْمَاءَ وَتَأْكُلُ الشَّجَرَ حَتَّى يَلْقَاهَا رَبُّهَا " سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص آیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اور پوچھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے لقطہ کو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پہچان رکھ ظرف اس کا (جس میں لقطہ ہو، خواہ چمڑے میں ہو یا کپڑے میں ہو) اور پہچان رکھ بندھن اس کا، پھر ایک برس تک لوگوں سے اس کا حال کہا کر، اگر اس کا مالک مل جائے تو اس کو دے دے، نہیں تو لے لے۔“ پھر اس نے کہا: اگر کوئی بکری بہکی بھٹکی مل جائے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بکری تیرے کام میں آئے گی، یا تیرے بھائی کے، نہیں تو بھیڑیا کھا جائے گا۔“ پھر اس شخص نے کہا: اگر اونٹ بھولا بھٹکا ملے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اونٹ سے تجھے کیا کام، وہ تو اپنے ساتھ اپنا پانی رکھتا ہے، اور موزے رکھتا ہے، جہاں اس کو پانی مل جاتا ہے پی لیتا ہے، جو درخت ملتا ہے کھالیتا ہے، یہاں تک کہ مالک اس کا اس کو پا لیتا ہے۔“