موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الأقضية— کتاب: حکموں کے بیان میں
بَابُ الْقَضَاءِ فِي شَهَادَةِ الْمَحْدُودِ باب: جس کو حد قذف پڑی ہو اس کی گواہی کا بیان
وَحَدَّثَنِي مَالِك، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ شِهَابٍ ¤حضرت ابن شہاب سے بھی یہی سوال ہوا، انہوں نے بھی ایسا ہی کہا جیسا سلیمان بن یسار نے کہا۔
يُسْأَلُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ مِثْلَ مَا قَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ يَسَارٍ . قَالَ مَالِك: وَذَلِكَ الْأَمْرُ عِنْدَنَا، وَذَلِكَ لِقَوْلِ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: وَالَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ فَاجْلِدُوهُمْ ثَمَانِينَ جَلْدَةً وَلا تَقْبَلُوا لَهُمْ شَهَادَةً أَبَدًا وَأُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ { 4 } إِلا الَّذِينَ تَابُوا مِنْ بَعْدِ ذَلِكَ وَأَصْلَحُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ سورة النور آية 4-5 . قَالَ مَالِك: فَالْأَمْرُ الَّذِي لَا اخْتِلَافَ فِيهِ عِنْدَنَا، أَنَّ الَّذِي يُجْلَدُ الْحَدَّ ثُمَّ تَابَ وَأَصْلَحَ تَجُوزُ شَهَادَتُهُ، وَهُوَ أَحَبُّ مَا سَمِعْتُ إِلَيَّ فِي ذَلِكَ .امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ہمارے نزدیک یہی حکم ہے، کیونکہ اللہ جل جلالہُ نے فرمایا: ”جو لوگ تہمت لگاتے ہیں نیک بخت بیبیوں کو، پھر چار گواہ نہیں لاتے، ان کو اسّی (80) کوڑے مارو، پھر کبھی ان کی گواہی قبول نہ کرو، وہی گنہگار ہیں، مگر جو لوگ توبہ کریں بعد اس کے، اور نیک ہو جائیں، تو بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔“ کہا امام مالک رحمہ اللہ نے: پس جو شخص حدِ قذف لگایا جائے، پھر توبہ کرے اور نیک ہو جائے، اس کی گواہی درست ہے۔