موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الأقضية— کتاب: حکموں کے بیان میں
بَابُ الْقَضَاءِ فِي شَهَادَةِ الْمَحْدُودِ باب: جس کو حد قذف پڑی ہو اس کی گواہی کا بیان
حدیث نمبر: 1417
قَالَ يَحْيَى : عَنْ مَالِك أَنَّهُ بَلَغَهُ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، وَغَيْرِهِ، أَنَّهُمْ سُئِلُوا عَنْ رَجُلٍ جُلِدَ الْحَدَّ، أَتَجُوزُ شَهَادَتُهُ ؟ فَقَالُوا : " نَعَمْ، إِذَا ظَهَرَتْ مِنْهُ التَّوْبَةُ " علامہ وحید الزماں
سلیمان بن یسار وغیرہ سے سوال ہوا کہ ایک شخص کو حدِ قذف پڑی، پھر اس کی گواہی درست ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں، جب وہ توبہ کر لے، اور اس کی توبہ کی سچائی اس کے اعمال سے معلوم ہو جائے۔