موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الشفعة— کتاب: شفعہ کے بیان میں
بَابُ مَا تَقَعُ فِيهِ الشُّفْعَةُ باب: جس چیز میں شفعہ ثابت ہو اس کا بیان
حدیث نمبر: 1408
حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " قَضَى بِالشُّفْعَةِ فِيمَا لَمْ يُقْسَمْ بَيْنَ الشُّرَكَاءِ، فَإِذَا وَقَعَتِ الْحُدُودُ بَيْنَهُمْ فَلَا شُفْعَةَ فِيهِ " . قَالَ مَالِك : وَعَلَى ذَلِكَ السُّنَّةُ الَّتِي لَا اخْتِلَافَ فِيهَا عِنْدَنَاعلامہ وحید الزماں
حضرت سعید بن مسیّب اور ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم کیا شفعہ کا اس چیز میں جو تقسیم نہ ہوئی ہو شریکوں میں، جب تقسیم ہو جائے اور حدیں قائم ہو جائیں پھر اس میں شفعہ نہیں۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: ہمارے نزدیک یہی حکم ہے، اور اس میں کچھ اختلاف نہیں۔