موطا امام مالك رواية يحييٰ
— کتاب: طہارت کے بیان میں
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبَوْلِ قَائِمًا وَغَيْرِهِ باب: کھڑے کھڑے پیشاب کرنے وغیرہ کا بیان
حدیث نمبر: 140
حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ مَالِك ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّهُ قَالَ : دَخَلَ أَعْرَابِيٌّ الْمَسْجِدَ فَكَشَفَ عَنْ فَرْجِهِ لِيَبُولَ فَصَاحَ النَّاسُ بِهِ حَتَّى عَلَا الصَّوْتُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اتْرُكُوهُ " ، فَتَرَكُوهُ فَبَالَ ، ثُمَّ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذَنُوبٍ مِنْ مَاءٍ فَصُبَّ عَلَى ذَلِكَ الْمَكَانِ علامہ وحید الزماں
حضرت یحییٰ بن سعید انصاری سے روایت ہے کہ ایک اعرابی مسجد میں آیا اور ستر اپنا کھولا پیشاب کے لیے، تو غل مچایا لوگوں نے اور بڑا پکارا ہوا، تب فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”چھوڑ دو اس کو۔“ پس چھوڑ دیا لوگوں نے، جب وہ پیشاب کر چکا تو حکم کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ڈول پانی کا ڈال دیا گیا اُس جگہ پر۔