موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب البيوع— کتاب: خرید و فروخت کے احکام میں
بَابُ جَامِعِ الْبُيُوعِ باب: بیع کے مختلف مسائل کا بیان
حدیث نمبر: 1395
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَجُلًا ذَكَرَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ يُخْدَعُ فِي الْبُيُوعِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا بَايَعْتَ، فَقُلْ : لَا خِلَابَةَ " . قَالَ : فَكَانَ الرَّجُلُ إِذَا بَايَعَ، يَقُولُ : لَا خِلَابَةَعلامہ وحید الزماں
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا کہ مجھ کو لوگ فریب دیتے ہیں خرید وفروخت میں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو خرید و فروخت کیا کرے تو کہہ دیا کر کہ فریب نہیں ہے۔“ وہ شخص جب معاملہ کرتا تو یہی کہا کرتا کہ فریب نہیں ہے۔