موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب البيوع— کتاب: خرید و فروخت کے احکام میں
بَابُ بَيْعِ الذَّهَبِ بِالْفِضَّةِ تِبْرًا وَعَيْنًا باب: سونے اور چاندی کی بیع کا بیان مسکوک ہو یا غیر مسکوک
حدیث نمبر: 1337
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، أَنَّهُ بَلَغَهُ، عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، أَنَّهُ قَالَ : قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : " الدِّينَارُ بِالدِّينَارِ، وَالدِّرْهَمُ بِالدِّرْهَمِ، وَالصَّاعُ بِالصَّاعِ، وَلَا يُبَاعُ كَالِئٌ بِنَاجِزٍ " علامہ وحید الزماں
قاسم بن محمد بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ایک دینار بدلے میں ایک دینار کے چاہیے، ایک درہم بدلے میں ایک درہم کے، اور ایک صاع بدلے میں ایک صاع کے، اور نہ بیچا جائے نقد بدلے میں وعدے کے۔