موطا امام مالك رواية يحييٰ — حدیث نمبر 1311
باب: جب درخت بیچا جائے تو اس کے پھل اس میں شامل نہ ہوں گے
بَابُ مَا جَاءَ فِي ثَمَرِ الْمَالِ يُبَاعُ أَصْلُهُ
حدیث نمبر: 1311
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ : " مَنْ بَاعَ نَخْلًا قَدْ أُبِّرَتْ، فَثَمَرُهَا لِلْبَائِعِ إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ " علامہ وحید الزماں
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کھجور کا درخت تابیر کیا ہوا بیچے تو اس کے پھل بائع کے ہوں گے، مگر جس صورت میں مشتری شرط کر لے کہ پھل میرے ہیں۔“