موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب البيوع— کتاب: خرید و فروخت کے احکام میں
بَابُ النَّهْيِ عَنْ أَنْ يَطَأَ الرَّجُلُ وَلِيدَةً وَلَهَا زَوْجٌ باب: خاوند والی لونڈی سے وطی کرنا منع ہے
حدیث نمبر: 1309
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَامِرٍ أَهْدَى لِعُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ جَارِيَةً، وَلَهَا زَوْجٌ ابْتَاعَهَا بِالْبَصْرَةِ، فَقَالَ عُثْمَانُ : " لَا أَقْرَبُهَا حَتَّى يُفَارِقَهَا زَوْجُهَا "، فَأَرْضَى ابْنُ عَامِرٍ زَوْجَهَا، فَفَارَقَهَا علامہ وحید الزماں
ابن شہاب سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو ایک لونڈی ہدیہ دی، مگر اس کا ایک خاوند تھا اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اس لونڈی کو بصرے میں خریدا تھا، تو سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اس لونڈی سے وطی نہ کروں گا جب تک اس کا خاوند اس کو چھوڑ نہ دے۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اس خاوند کو راضی کر دیا تو اس نے چھوڑ دیا۔