موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب المكاتب— کتاب: مکاتب کے بیان میں
بَابُ الْقَضَاءِ فِي الْمُكَاتَبِ باب: مکاتب کے احکام کا بیان
حدیث نمبر: 1293
حَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، كَانَ يَقُولُ : " الْمُكَاتَبُ عَبْدٌ مَا بَقِيَ عَلَيْهِ مِنْ كِتَابَتِهِ شَيْءٌ " علامہ وحید الزماں
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے: مکاتب غلام رہے گا جب تک اس پر کچھ بھی بدل کتابت میں سے باقی رہے۔