موطا امام مالك رواية يحييٰ — حدیث نمبر 1285
باب: ولاء اسی کو ملے گی جو آزاد کرے گا
بَابُ مَصِيرِ الْوَلَاءِ لِمَنْ أَعْتَقَ
وَحَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ بَرِيرَةَ جَاءَتْ تَسْتَعِينُ عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : إِنْ أَحَبَّ أَهْلُكِ أَنْ أَصُبَّ لَهُمْ ثَمَنَكِ صَبَّةً وَاحِدَةً وَأُعْتِقَكِ فَعَلْتُ . فَذَكَرَتْ ذَلِكَ بَرِيرَةُ لِأَهْلِهَا، فَقَالُوا : لَا، إِلَّا أَنْ يَكُونَ لَنَا وَلَاؤُكِ .
قَالَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ : فَزَعَمَتْ عَمْرَةُ أَنَّ عَائِشَةَ، ذَكَرَتْ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ” اشْتَرِيهَا وَأَعْتِقِيهَا فَإِنَّمَا الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ.“سیدہ عمرہ بنت عبدالرحمٰن رحمہا اللہ سے روایت ہے کہ بریرہ آئی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مدد مانگنے کو، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اگر تیرے لوگوں کو منظور ہو کہ میں یک مشت ان کو تیری قیمت ادا کردوں اور تجھ کو آزاد کر دوں تو میں راضی ہوں۔ بریرہ نے یہ اپنے لوگوں سے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم نہیں بیچیں گے مگر اس شرط سے کہ ولاء ہم کو ملے۔
یحییٰ بن سعید نے کہا کہ حضرت عمرہ نے کہا کہ پھر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو خرید کر آزاد کر دے کیونکہ ولاء اسی کو ملے گی جو آزاد کر دے گا۔“