موطا امام مالك رواية يحييٰ
— کتاب: طہارت کے بیان میں
بَابُ طُهْرِ الْحَائِضِ باب: حائضہ کب پاک ہوتی ہے حیض سے اس کا بیان
حدیث نمبر: 127
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ مَالِك ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ أَبِي عَلْقَمَةَ ، عَنْ أُمِّهِ مَوْلَاةِ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ ، أَنَّهَا قَالَتْ : كَانَ النِّسَاءُ يَبْعَثْنَ إِلَى عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ بِالدِّرَجَةِ فِيهَا الْكُرْسُفُ فِيهِ الصُّفْرَةُ مِنْ دَمِ الْحَيْضَةِ يَسْأَلْنَهَا عَنِ الصَّلَاةِ ، فَتَقُولُ لَهُنَّ : " لَا تَعْجَلْنَ حَتَّى تَرَيْنَ الْقَصَّةَ الْبَيْضَاءَ " . تُرِيدُ بِذَلِكَ الطُّهْرَ مِنَ الْحَيْضَةِعلامہ وحید الزماں
حضرت مرجانہ سے جو ماں ہیں علقمہ کی اور مولاۃ ہیں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی، روایت ہے کہ عورتیں ڈبیوں میں روئی رکھ کر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو دکھانے کو بھیجتی تھیں، اور اس روئی میں زردی ہوتی تھی حیض کے خون کی۔ پوچھتی تھیں کہ نماز پڑھیں یا نہ پڑھیں؟ تو کہتی تھیں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا: مت جلدی کرو تم نماز میں، یہاں تک کہ دیکھو سفید قصّہ، مراد یہ تھی کہ پاک ہو جاؤ حیض سے۔