موطا امام مالك رواية يحييٰ
— کتاب: طہارت کے بیان میں
بَابُ مَا يَحِلُّ لِلرَّجُلِ مِنِ امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ باب: حائضہ عورت سے مرد کو جو کام کرنا درست ہے اس کا بیان
حدیث نمبر: 126
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، أَنَّهُ بَلَغَهُ ، أَنَّ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، وَسُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ سُئِلَا عَنِ الْحَائِضِ هَلْ يُصِيبُهَا زَوْجُهَا إِذَا رَأَتِ الطُّهْرَ قَبْلَ أَنْ تَغْتَسِلَ ؟ فَقَالَا : " لَا ، حَتَّى تَغْتَسِلَ " علامہ وحید الزماں
امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ سالم بن عبداللہ بن عمر اور سلیمان بن یسار پوچھے گئے حائضہ عورت کے بارے میں کہ جب پاک ہو جائے تو جماع کرے خاوند اس کا قبل غسل کے؟ کہا ان دونوں نے: نہیں! جب تک غسل نہ کرے۔