موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الطلاق— کتاب: طلاق کے بیان میں
بَابُ جَامِعِ الطَّلَاقِ باب: طلاق کی مختلف حدیثوں کا بیان
حدیث نمبر: 1222
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِكٍ، أَنَّهُ بَلَغَهُ، أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ، كَانَ يَقُولُ : " إِذَا لَمْ يَجِدِ الرَّجُلُ مَا يُنْفِقُ عَلَى امْرَأَتِهِ، فُرِّقَ بَيْنَهُمَا " . قَالَ مَالِكٌ : وَعَلَى ذَلِكَ أَدْرَكْتُ أَهْلَ الْعِلْمِ بِبَلَدِنَاعلامہ وحید الزماں
حضرت سعید بن مسیّب کہتے تھے: جب خاوند جورو کو نان نفقہ نہ دے سکے تو تفریق کر دی جائے گی۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: میں نے اپنے شہر کے عالموں کو اسی پر پایا۔