موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الطلاق— کتاب: طلاق کے بیان میں
بَابُ أَجَلِ الَّذِي لَا يَمَسُّ امْرَأَتَهُ باب: جو شخص اپنی عورت سے جماع نہ کر سکے اس کو مہلت دینے کا بیان
حدیث نمبر: 1213
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ : " مَنْ تَزَوَّجَ امْرَأَةً فَلَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يَمَسَّهَا، فَإِنَّهُ يُضْرَبُ لَهُ أَجَلٌ سَنَةً، فَإِنْ مَسَّهَا، وَإِلَّا فُرِّقَ بَيْنَهُمَا " علامہ وحید الزماں
سعید بن مسیّب کہتے تھے: جو شخص کسی عورت سے نکاح کرے، پھر اس سے جماع نہ کر سکے، اس کو ایک برس کی مہلت دی جائے، اس عرصہ میں اگر جماع کرے گا تو بہتر، نہیں تو تفریق کر دی جائے گی۔