موطا امام مالك رواية يحييٰ
— کتاب: طہارت کے بیان میں
بَابُ الْعَمَلِ فِي التَّيَمُّمِ باب: تیمّم کی ترکیب کا بیان
حدیث نمبر: 121
وَحَدَّثَنِي ، عَنْ وَحَدَّثَنِي ، عَنْ مَالِك ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ " كَانَ يَتَيَمَّمُ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ " . وَسُئِلَ مَالِك كَيْفَ التَّيَمُّمُ ؟ وَأَيْنَ يَبْلُغُ بِهِ ؟ فَقَالَ : يَضْرِبُ ضَرْبَةً لِلْوَجْهِ وَضَرْبَةً لِلْيَدَيْنِ وَيَمْسَحُهُمَا إِلَى الْمِرْفَقَيْنِعلامہ وحید الزماں
حضرت نافع بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما تیمّم کرتے تھے دونوں کہنیوں تک۔
پوچھا گیا امام مالک رحمہ سے: تیمّم کی ترکیب اور کہاں تک کرنا چاہیے؟ تو کہا کہ ایک دفعہ ہاتھ مار کر منہ پر مسح کرے، اور دوسری دفعہ ہاتھ مار کر ہاتھوں کا مسح کرے کہنیوں تک۔