موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الطلاق— کتاب: طلاق کے بیان میں
بَابُ مَا جَاءَ فِي عِدَّةِ الْمَرْأَةِ فِي بَيْتِهَا إِذَا طُلِّقَتْ فِيهِ باب: جس گھر میں طلاق ہوئی وہیں عدت کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1204
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ سُئِلَ عَنِ الْمَرْأَةِ يُطَلِّقُهَا زَوْجُهَا وَهِيَ فِي بَيْتٍ بِكِرَاءٍ، عَلَى مَنِ الْكِرَاءُ ؟ فَقَالَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ : " عَلَى زَوْجِهَا "، قَالَ : فَإِنْ لَمْ يَكُنْ عِنْدَ زَوْجِهَا ؟ قَالَ : " فَعَلَيْهَا "، قَالَ : فَإِنْ لَمْ يَكُنْ عِنْدَهَا ؟ قَالَ : " فَعَلَى الْأَمِيرِ " علامہ وحید الزماں
یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ سعید بن مسیّب سے سوال ہوا کہ اگر عورت گھر میں کرایہ سے ہو اور خاوند طلاق دے دے تو عدت تک کرایہ کون دے گا؟ سعید نے کہا: خاوند دے گا۔ اس نے کہا: اگر خاوند کے پاس نہ ہو؟ سعید نے کہا: بی بی دے گی۔ اس نے کہا: اگر بی بی کے پاس بھی نہ ہو؟ سعید نے کہا: حاکم دے گا۔