موطا امام مالك رواية يحييٰ
— کتاب: طہارت کے بیان میں
بَابُ الْعَمَلِ فِي التَّيَمُّمِ باب: تیمّم کی ترکیب کا بیان
حدیث نمبر: 120
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ مَالِك ، عَنْ نَافِعٍ ، " أَنَّهُ أَقْبَلَ هُوَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ مِنَ الْجُرُفِ حَتَّى إِذَا كَانَا بِالْمِرْبَدِ نَزَلَ عَبْدُ اللَّهِ فَتَيَمَّمَ صَعِيدًا طَيِّبًا ، فَمَسَحَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ ثُمَّ صَلَّى " علامہ وحید الزماں
حضرت نافع کہتے ہیں کہ میں اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جرف سے آئے، تو جب پہنچے مربد کو اُترے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ اور متوجہ ہوئے پاک زمین کی طرف تو مسح کیا اپنے منہ کا اور ہاتھوں کا کہنیوں تک پھر نماز پڑھی۔