موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الطلاق— کتاب: طلاق کے بیان میں
بَابُ مَا جَاءَ فِي طَلَاقِ الْعَبْدِ باب: غلام کی طلاق کا بیان
حدیث نمبر: 1188
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، كَانَ يَقُولُ : " إِذَا طَلَّقَ الْعَبْدُ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَتَيْنِ، فَقَدْ حَرُمَتْ عَلَيْهِ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ، حُرَّةً كَانَتْ أَوْ أَمَةً، وَعِدَّةُ الْحُرَّةِ ثَلَاثُ حِيَضٍ، وَعِدَّةُ الْأَمَةِ حَيْضَتَانِ " علامہ وحید الزماں
نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے: جب غلام اپنی عورت کو دو طلاق دے تو وہ اس پر حرام ہو جائے گی، یہاں تک کہ دوسرے خاوند سے نکاح کرے، خواہ اس کی بی بی لونڈی ہو یا آزاد۔ آزاد عورت کی عدت تین حیض ہے اور لونڈی کی عدت دو حیض ہیں۔