حدیث نمبر: 1151
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ، وَأَبَا بَكْرِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، كَانَا يَقُولَانِ فِي الرَّجُلِ يُولِي مِنَ امْرَأَتِهِ : " إِنَّهَا إِذَا مَضَتِ الْأَرْبَعَةُ الْأَشْهُرِ، فَهِيَ تَطْلِيقَةٌ، وَلِزَوْجِهَا عَلَيْهَا الرَّجْعَةُ مَا كَانَتْ فِي الْعِدَّةِ " علامہ وحید الزماں
ابن شہاب سے روایت ہے کہ سعید بن مسیّب اور ابوبکر بن عبدالرحمٰن کہتے تھے: جو شخص ایلاء کرے اپنی عورت سے، تو جب چار مہینے گزر جائیں ایک طلاق پڑ جائے گی، مگر خاوند کو اختیار ہے کہ جب تک عورت عدت میں ہے رجعت کر لے۔