حدیث نمبر: 1149
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ : " إِذَا آلَى الرَّجُلُ مِنَ امْرَأَتِهِ، لَمْ يَقَعْ عَلَيْهِ طَلَاقٌ، وَإِنْ مَضَتِ الْأَرْبَعَةُ الْأَشْهُرِ حَتَّى يُوقَفَ، فَإِمَّا أَنْ يُطَلِّقَ، وَإِمَّا أَنْ يَفِيءَ " . قَالَ مَالِكٌ : وَذَلِكَ الْأَمْرُ عِنْدَنَاعلامہ وحید الزماں
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے تھے: جب مرد اپنی عورت سے ایلاء کرے تو عورت پر طلاق نہ پڑے گی، اگرچہ چار مہینے گزر جائیں، جب تک مقدمہ حاکم کے سامنے پیش نہ ہو اور خاوند کو مجبور کیا جائے، یا طلاق دے یا جماع کرے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: ہمارے نزدیک یہی حکم ہے۔