موطا امام مالك رواية يحييٰ
كتاب الطلاق— کتاب: طلاق کے بیان میں
بَابُ مَا يُبِينُ مِنَ التَّمْلِيكِ باب: جس تملیک سے طلاق بائن پڑتی ہے اس کا بیان
حدیث نمبر: 1142
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، كَانَ يَقُولُ : " إِذَا مَلَّكَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ أَمْرَهَا، فَالْقَضَاءُ مَا قَضَتْ بِهِ، إِلَّا أَنْ يُنْكِرَ عَلَيْهَا، وَيَقُولُ : لَمْ أُرِدْ إِلَّا وَاحِدَةً، فَيَحْلِفُ عَلَى ذَلِكَ، وَيَكُونُ أَمْلَكَ بِهَا مَا كَانَتْ فِي عِدَّتِهَا " علامہ وحید الزماں
نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے: جب مرد اپنی عورت کو طلاق کا مالک کر دے، تو جب بھی عورت طلاق چاہے اپنے اوپر ڈال لے، مگر جب خاوند انکار کرے اور کہے: میں نے ایک طلاق کا اختیار دیا تھا، اور حلف کرے تو اس عورت کا مستحق ہو گا جب تک وہ عدت میں ہے۔